الوقت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں شیر شاہ چوک کے محلہ مرتضیٰ شاہ میں آج رات پونے آٹھ بجے اس وقت کہرام مچ گیا جب ماتمی جلوس میں خوفناک دھماکا ہوا جس سے ہر طرف افرا تفری اور چیخ و پکار مچ گئی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 22 عزادار شھید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے
دھماکے کے بعد جیکب آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
پولیس کے مطابق کوئٹہ روڈ پر ہونے والا دھماکا خود کش حملہ تھا اور جائے وقوعہ سے مشکوک شخص کا سر اور بازو ملے ہیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں 10سے زائد عزادار شھید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔