الوقت کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے دن نو محرام الحرام کی مناسبت سےاسلامی جمہوریہ ایران، عراق، شام ، لبنان بحرین، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں شہدائے کربلا کا غم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
مذکورہ ممالک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے بھائی اور علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام کے علم اور ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد شریک ہے۔ عزاداروں نے سیاہ لباس پہن رکھے ہیں اور وہ کربلا والوں کی یاد میں سینہ زنی کر رہے ہیں۔
نو محرم کو علمائے کرام اور ذاکرین عظام کربلا والوں کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈال رہے ہیں اور سید الشہداء کے قیام کے اسباب کی وضاحت اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب کو بیان کر رہے ہیں۔
الوقت غم و اندوہ کے اس موقع پر حضرت امام زمانہ(عج) مسلمانان عالم خاص طور سے عزاداران حسینی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔