الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے نصیر آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کے مذمت کی۔ مجلس وحدت مسلمین نےامام بارگاہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے محرم الحرام میں سخت سکیورٹی کی بات کی تھی جس کی قلعی آج کے دھماکے سے کھل گئی۔ مجلس وحدت مسلمین نے حکومت سے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو سکیورٹی فراہم کرنے اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 عزادار شھید اور متعدد زخمی ہوگئے۔