:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

پاکستان کے وزیر اعظم کا دورہ امریکہ اور افغان حکومت کے الزامات

Thursday 22 October 2015
پاکستان کے وزیر اعظم کا دورہ امریکہ اور افغان حکومت کے الزامات

الوقت-  ایک ایسے وقت جب پاکستان کے وزیر اعظم امریکہ کے دورے پر ہیں افغانستان کے نائب صدر نے طالبان کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیا ہے۔ جنرل عبدالرشید دوستم نے  افغان فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسی کے پٹھو ہیں۔ اور ہم اپنی فوج اور پولیس پر بھروسہ کرتے ہوئے ان کو کچل کر رکھ دیں گے۔

جنرل عبدالرشید دوستم نے شمالی افغانستان کے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کو پریشانی اور تشویش میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے اور عنقریب غورماچ سمیت اس ملک کے شمالی صوبوں کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا اور طالبان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جنرل عبدالرشید دوستم نے اس بات پر تاکید کی کہ افغانستان کی سیکورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے ۔

انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ طالبان کے تمام منصوبے ناکام ہو جائیں گے۔

جنرل عبدالرشید دوستم نے دو ماہ قبل شمالی افغانستان کا دورہ کر کے طالبان کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

لیکن ان کی کابل واپسی کے بعد طالبان نے ایک بار پھر اس علاقے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا لیا۔

طالبان کے سابق سرغنے ملا محمد عمر کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر آنے اور طالبان کے ساتھ کابل کے امن مذاکرات ملتوی ہونے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہت کشیدہ ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں مختلف حلقے خصوصا فوج طالبان کی وسیع کارروائیوں اور ان کے اہداف کو شک کی نظر سے دیکھتی ہے۔

ان حلقوں کا خیال ہے کہ طالبان غیر ملکی حمایت کے بغیر ایک ہی وقت میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں عسکری کارروائیاں انجام دینے کی توانائی نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی مختلف شہروں پر قبضہ کر سکتے ہیں۔

اس لئے ان حلقوں کا کہنا ہے کہ طالبان کو سب سے زیادہ امداد پاکستان فراہم کر رہا ہے۔

طالبان کی کارروائیوں کے بارے میں سیاسی اور سیکورٹی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے وہ شمالی افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں آنےوالا اضافہ ہے۔

روس اور چین جیسے خطے کے حلقے طالبان کی جانب سے جنگ کا دائرہ شمالی افغانستان تک پھیلانےکو دہشت گردی اور انتہا پسندی

کو وسطی ایشیا اور قفقاز کے علاقے میں منتقل کرنے اور چین اور روس کی سرحدوں کو غیر محفوظ کرنےکی ایک سوچی سمجھی اور پالیسی قرار دیتے ہیں۔ اس لئے روس نے بھی حال ہی میں انتہا پسندی اور دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

اس کے باوجود مغربی حلقے طالبان کی پیشقدمی کو افغانستان کی کمزوری ظاہر کر کے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سنہ دو ہزار سترہ تک اپنے ملک کے فوجی افغانستان میں رکھنے پر مبنی امریکی صدر باراک اوباما کے اقدام کا بھی اسی تناظر میں جائزہ لیا جانا چاہئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب امریکہ اور نیٹو نے افغانستان میں اپنی چودہ سالہ فوجی موجودگی کے دوران افغانستان کی فوج کی تقویت اور اسے مسلح کرنے خصوصا اس کی تشکیل نو کرنے کے سلسلے میں کوئی اقدام انجام نہیں دیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ صوبہ غزنی کے گورنر نے افغان فوج اور پولیس کی تقویت پر مبنی افغانستان کی حکومت کی کوشش کے ساتھ ساتھ اس صوبے کے جاغوری ضلع کے عوام کو تکفیری اور صیہونی دہشتگردوں کے مقابلے کے لئے مسلح کرنے کی خبر بھی دی ہے۔

بہرحال افغانستان کے مختلف حلقوں کے نزدیک دہشت گردی افغانستان اور پاکستان کی مشترکہ دشمن ہے اوراس کے مقابلے کے لئے علاقائی خصوصا اسلام آباد اور کابل کا باہمی تعاون بہت ضروری ہےاور دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کا ماحول صرف ان دہشت گردوں کے مفاد میں ہے جو خطے میں بدامنی پھیلانے کے لئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان آجکل بیانات بازی کا بازار گرم ہے لیکن میاں نواز شریف کے دورہ امریکہ کے موقع  پر افغانستان کے نائب صدر کا آئی ایس آئی کا نام لیکر یہ الزام لگانا کہ طالبان کے حالیہ حملوں کی شدت میں  اضافے کے پیچھے پاکستان کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے امریکہ کو افغان حکومت کا بالواسطہ پیغام ہے کہ وہ پاکستان سے کسی بھی نئی ڈیل سے پہلے اس پہلو کو بھی مدنظر رکھے۔موجودہ افغان  نائب صدر ہندوستان نواز سمجھے جاتے ہیں اور بعید نہیں ہندوستان نے بھی بالواسطہ امریکہ کو کوئی خاص پیغام بھیجا ہو کیونکہ بھارت کو اس بات کا خدشہ ہے کہ امریکہ ہندوستان کی طرح پاکستان سے بھی نیوکلیر معاہدہ نہ کرلے

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے