الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیقی نے بتایا کہ طالبان کے خلاف جنگ کے لیے مزید سیکورٹی دستے غور ماچ بھیج دیئے گئے ہیں۔ انہوں کہا کہ نائب صدر عبدالرشید دوستم طالبان کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں گے۔
طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا کہ زخمی ضلعی پولیس چیف اوردیگر تیرہ پولیس اہلکاروں کو طالبان نے قیدی بنا لیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی دستے پہلے ہی جنوبی صوبے ہلمند کے تین اضلاع موسی قلعے، ناد علی اور نوزاد میں طالبان سے نبرد آ زما ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں طالبان کے قبضے سے آزاد ہونے والے ملک کے شمالی شہر قندوز میں زندگی معمول پر لوٹ رہی ہے۔