الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے ہفتے کی رات تہران واپسی پر اپنی گفتگوکے دوران سعودی حکام کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ منی میں جاں بحق ہونےوالے پانچ ہزار سےزائد حاجیوں کو مکے کی قبرستان مقبرہ الشہدا میں دفن کیا گیا ہے -
ان کا کہنا تھا کہ شھید ہونےوالے حاجیوں کی اتنی بڑی تعداد میں سے ایرانی حاجیوں کی لاشوں کی شناخت بہت مشکل کام تھا -
ایران کے ادارہ حج وزیارت کے سربراہ نے ایرانی حکومت کو اطلاع دئے بغیر انتیس ایرانی حاجیوں کو مکے میں دفن کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کے بارے میں کہا کہ جن انتیس ایرانی حاجیوں کو مکے میں دفن کیا گیاہے ان کے نام اور کوائف اورانہیں کس مقام پر دفن کیا گیا ہے یہ سب واضح ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان ایرانی حاجیوں کی قبروں کامعائنہ کرنے کے بعد یہ اطمینان حاصل کرلیا گیا ہے کہ ان کی تدفین شرعی طریقے سے ہوئی ہے -