الوقت کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ دین اسلام صبر و تحمل، برداشت اور بردباری کا درس دیتا ہے، انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کے لیے مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور پرامن فضا کو یقینی بنانے کےلیے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ایک گروہ کا نہیں بلکہ ہم سب کا ملک ہے اوراس کی ترقی کے لیے قومی یکجہتی کے ذریعے فرقہ واریت کے ناسور کوہمیشہ کےلیے ختم کریں گے اورتمام تراختلافات بھلا کرایک پلیٹ فارم پراکٹھا ہونا ہوگا۔