مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی نے الوقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر حکومت پاکستان کو چاہئے کہ محرم ا لحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرے تا کہ محرم الحرام خاص طور سے عاشورای حسینی کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔
ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنے میں سنجیدہ ہے تو اسے شمالی اور جنوبی وزیرستان کی طرح پورے ملک میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کرنا ہو گا ۔