الوقت کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانا ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں مصدقہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کی ۔ کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کیا گیا، برآمد شدہ اسلحے میں 6 ہینڈ گرینڈز،90 ڈیٹو نیٹر، 30 میٹر پرائما کارڈ ،20 سیفٹی فیوز اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ اس مہینے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو لیکن اس کے باوجود اس ملک میں محرم الحرام خاص طور سے تاسوعا اورعاشورای حسینی کے موقع پر تکفیری دہشتگرد گروہوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں کئی عزادار شہید ہو جاتے ہیں۔