الوقت کی رپورٹ کے مطابق پانوراما الشرق الاوسط" نامی ویب سائٹ نے جمعے کو ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ گذشتہ روز یمنی فوج نے سعودی عرب کے "خمیس مشیط" میں فوجی اڈے پر جو میزائل داغے ہیں اس کے نتیجے میں اس فوجی اڈے کو بھاری نقصان پنچا ہے اور اس حملے کے نتیجے میں آٹھ گھنٹے تک دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا-
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس کاروائی میں سترہ ایف سولہ طیارے، نو آپاچی ہیلی کاپٹرز، دو میزائل اور ہتھیاروں کا ایک بڑا گودام بھی تباہ ہوگیاہے- اس کارروائی میں دو اعلی کمانڈر اور چھیاسٹھ فوجی افسران اور اس فوجی اڈے کے تراسی ملازمین ہلاک اور دو سو ننیانوے افراد زخمی ہوئے ہیں- ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی دستوں نے سعودی عرب کے شہر عسیر کے خمیس مشیط علاقے میں واقع سب سے بڑے فوجی اڈے ملک خالد پر اسکڈ میزائل داغے ہیں- واضح رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔