الوقت کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعے کو بھی تین فلسطینیوں کو گولی مارکے شہید کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں گولی مارکر ایک فلسطینی کو شہید کردیا ۔ ایک اور فلسطینی نابلس میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوا اور ایک اور فلسطینی کو صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مشرق میں گولی مارکے شہید کیا ہے۔ اسی طرح ایک اور فلسطینی جو غزہ کے شہر بیت حانون میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا تھا، جمعے کو شہید ہوگیا۔ ان چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غرب اردن، بیت المقدس اور غزہ میں گزشتہ دو ہفتے کے اندر شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد اڑتیس ہوگئی ہے۔
دوسری طرف، رام اللہ، الخلیل ، نابلس ، البیرہ اور طولکرم سمیت غرب اردن کے مختلف شہروں ، بیت المقدس اور غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے یوم غضب کی مناسبت سے مظاہرے کئے۔غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں نے ان مظاہروں کو روکنے کے کوشش کی جس کے بعد فلسطینیوں سے ان کی جھڑپیں ہوئیں۔