الوقت کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے سید مکی الصافی نے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر بیجی اور دیگر آزاد شدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر عراقی فوج اور مجاہدین کو آپ کا یہ پیغام پہنچایا ہے کہ صبر و استقامت سے کام لیں اور عام لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے بدھ کے روز شروع کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق عراقی سیکورٹی فورس نے شمالی تکریت کے علاقے صینیہ کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے اور حدیثہ ، تکریت اور موصل کو ملانے والی مرکزی شاہراہ بھی عراقی مجاہدین کے کنٹرول میں آگئی ہے۔