الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائيہ کے حملے میں داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی زخمی ہوگيا ہے۔ مذکورہ عراقی سیکورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ قوی امکان یہ ہے کہ ابوبکر البغدادی کی موت کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا کیونکہ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے قافلے کو مغربی صوبے الانبار کے علاقے الکرابلہ میں نشانہ بنایا گیا۔
ابوبکر البغدادی الکرابلہ میں داعش کے دوسرے سرغنوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کرنا چاہتا تھا کہ عراقی فضائیہ نے اس کے قافلے پر حملہ کردیا۔ عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقام پر بھی بمباری کی گئی ہے جہاں داعش کی میٹنگ ہونے والی تھی۔
اس حملے میں داعش کے بہت سے سرغنے ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔