الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمزہبی امورنے کہا کہ حج کے دوران پیش آنے والے واقعات افسوس ناک ہیں۔
سرداریوسف نے کہا کہ انہیں سعودی حکومت کی جانب سےسانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے حاجیوں کے لواحقین اورزخمیوں کی مالی امداد کا علم نہیں لیکن حکومت پاکستان شہداء کے لواحقین کو حکومت پانچ لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کو 3 لاکھ روپے کی امداد دے گی۔
واضح رہے کہ سانحہ منی میں سیکڑوں پاکستانی شھید، زخمی اور لا پتہ ہوئے ہیں۔