الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال کے اسپتال کے سربراہ پیر حسین کولی وند نے بتایا ہے کہ سانحہ منٰی میں زخمی ہونے والا کوئی بھی ایرانی باشندہ مکے میں نہیں رہا۔
پیر حسین کولی وند نے جو زخمیوں کے ساتھ خود بھی تہران آئے ہیں، بتایا کہ سانحہ منٰی کے زخمیوں کو ایران لانے کا کام بہت سخت اور دشوار تھا۔ انھوں نے کہا کہ سات زخمیوں کی حالت زیادہ خراب تھی جو مستقل طور پر وینٹیلیٹر پر تھے اور وینٹیلیٹر مشین کو ان سے الگ نہیں کیا جاسکتا تھا۔
یاد رہے کہ سانحہ منٰی میں جو سعودی حکام کی نا اہلی اور سعودی اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے رونما ہوا ایران سمیت بیس ملکوں کے ہزاروں حجاج کرام شہید ہوگئے۔