الوقت کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف اپنے دورہ امریکا کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا معاملہ امریکی حکام کے ساتھ اٹھائے۔
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ دورے کے دوران بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان کا افغانستان امن عمل میں مصالحتی کردار، خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور خطے میں داعش کی موجودگی جیسے امور زیر غور آئیں گے۔