الوقت کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں فلسطینیوں نے بدھ کے روز شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں صیہونیت مخالف مظاہرہ کرکے، غاصب صیہونی حکومت کے چنگل سے بیت المقدس اور مسجدالاقصی کو آزاد کرانے پر تاکید کی ہے- فلسطینیوں نے اس مظاہرے میں صیہونی مخالف نعرے لگائے اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت مخالف کاروائیوں میں تیزی لائے جانے کا مطالبہ کیا- صیہونیوں نے جمعرات کو بھی اسرائیلی فوج کی مدد و حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کرکے اس مقدس مقام کی توہین کی ہے -