الوقت کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے اجلاس کے دوران پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے کہا کہ ہم تمام معاملات حل کرنے کے لیےتیار ہیں، اس لئے ہم قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کی ضمانت پر ہڑتال ختم کررہے
ہیں۔
پی آئی اےکی موجودہ صورت حال پر سیکرٹری ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے میں 19ہزارملازمین کام کررہے ہیں، دنیا بھرمیں ایک طیارے پر125 جبکہ پاکستان میں 500 سے زائد ملازم ہیں، قومی ادارے کے پاس اس وقت 35 جہاز آپریشنل ہیں اور مزید بھی حاصل کئے جارہے
ہیں۔