الوقت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قندوز کے گورنر حمداللہ دانشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری فورسز نے مسلسل کارروائی کرکے صوبے کے مرکز کو طالبان کے وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے تاہم بعض مقامات پر جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔
گزشتہ پیر کے روز طالبان نے قندوز شہر پر قبضہ کرکے لوگوں پر اپنی دھاک بٹھانے کے لیے عام شہریوں کا قتل عام کرنے کے ساتھ ہی سرکاری عمارتوں کو آگ لگادی اور لوگوں کی نجی املاک کو نقصان پہنچایا تاہم تین دن سے زیادہ اس شہر پر اپنا کنٹرول برقرار نہیں رکھ سکے۔