الوقت نےشام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روس اور شام کی فضائیہ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران صوبہ حمص کے نواحی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کاروائی کے دوران داعش کے اسلحہ کے کئی گودام، اور ایک مواصلاتی مرکز مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
مغربی شام کے شہر لاذقیہ میں روسی فوج کے فضائی حملے میں دہشت گردوں کا کمانڈ ا ینڈ کنٹرول سینٹر، تربیتی مرکز ، گراڈ میزائل لانچنگ پیڈ، جبکہ ادلب کے علاقے جسر الشغور میں اسلحے کا ایک گودام تباہ ہوگیا۔
دیرالزور میں روسی اور شامی فضائیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ اور درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔