:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

صیہونی حکومت اور داعش ایک ہی سکے کے دو رخ(پہلی قسط)

Sunday 4 October 2015
صیہونی حکومت اور داعش ایک  ہی سکے کے دو رخ(پہلی قسط)

الوقت- خطے میں جب سے اسلامی بیداری کی  تحریکیں شروع ہوئی ہیں، اسی وقت سے صیہیونیوں نے بھی اس کے خلاف اپنے مشن کا آغاز کردیا - ان کا مشن یہ ہے کہ دین اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کریں کیونکہ یہ اسلام ہی ہے جو علاقے میں قوموں کی بیداری کا سرچشمہ ہے۔ صیہونیوں نے اسلامی بیداری سے مقابلے اور اس عظیم تحریک کو منحرف کرنے کے لئے امریکی اور یورپی منصوبوں کی مدد سے ان تحریکوں کی جہت تبدیل کرنےکی کوشش کی اور اسی مقصد سے انہوں نے داعش اور النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کو جنم دیا اور سعودی عرب، ترکی اور دیگر ملکوں کے اخراجات سے اس مشن کو آگے بڑھایا-

عرب ملکوں میں دوہزار دس میں اسلامی بیداری کے آغازسے، علاقے میں تکفیری اور دہشت گرد گروہوں نے مختلف عنوان سے اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا- داعش، جبھۃ النصرہ، احرارالشام، جبھہ انصار، بیت المقدس اور سیکڑوں دیگر تکفیری اور دہشت گرد گروہوں نے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے مختلف علاقوں ميں سراٹھایا اس درمیان داعش دہشت گرد گروہ، دیگرگروہوں سے زیادہ زباں زد خاص و عام ہوا اور بہت سے تکفیری اور دہشت گرد گروہوں نے اس گروہ کی بیعت کی اور اس کے ماتحت کام کرنا شروع کیا- اس بات کے بہت زیادہ ثبوت و شواہد موجود ہیں کہ داعش اور صیہونی حکومت کی فکری بنیادیں مشترکہ ہیں اور ان کے اہداف میں بھی بہت زیادہ مشابہت پائی جاتی ہے-  

 مغربی ایشیا  یا مشرق وسطی کا علاقہ، اقتصادی و تجارتی گنجائشوں اور توانائی کے عظیم ذخائر سے مالا مال ہونے، اور اسلام، یہودیت اور عیسائیت جیسے آسمانی ادیان کی مرکزیت سے بہرہ مند ہونے کے سبب عالمی توجہ کا مرکز ہے-  توانائی کے شعبے میں مغربی ایشیا کی انفرادی حیثیت، اور استعمار و استبداد مخالف اقدار اور افکار کی ماہیت کے ساتھ اسلام جیسے دین کا اس علاقے میں فروغ اس بات کا باعث بنا ہے کہ تسلط پسند نظام اس علاقے پر قابض ہونے کے لئے خاص منصوبہ بندی کرے اور اس کو عملی جامہ پہنائے- ان منصوبوں پر، قومی اور فرقہ وارانہ جنگوں کے ذریعے ملکوں کو تقسیم کرنے اور اسلامی ملکوں کو ترقی سے روکنے کے مقصد سے بھی عملدرآمد ہورہا ہے- اس یلغار کا ایک اور مقصد یہ رہا ہے کہ نام نہاد مغربی ڈموکریسی کی ترویج کے ذریعے علاقے کی قوموں کو اسلامی تعلیمات اور اقدار سے دور کردیں تاکہ علاقے کی دولت و ثروت لوٹنے کے لئے تسلط پسندانہ نظام کو مکمل تسلط حاصل ہوجائے-

اسی تناظر میں صیہونی حکومت کا قیام، مغرب کی ایک اہم ترین سازش شمار ہوتا ہے کہ جس نے گذشتہ چند عشروں میں علاقے میں تسلط پسندانہ نظام کے مفادات کی حفاظت کا کردار ادا کیا ہے- اس سلسلے میں صیہونیوں کا مشن، دین اسلام کے چہرے کو بگاڑ کر پیش کرنا رہا ہے- وہ اسلام جو علاقے کی قوموں کی بیداری کا سرچشمہ ہے- اور اسلامی تشخص اور اقدار مٹانے کا کام آج داعش،اور النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے ذریعے انجام پارہا ہے کہ جس میں بظاہر صیہونیوں کے عمل دخل کے آثارنمایاں نہیں ہیں لیکن ان دو دھڑوں کے درمیان پائی جانے والی تاریخی شباہتیں، حقائق کو کچھ اور ہی اندازسے بیان کرتی ہیں-

مثال کے طور پر صیہونی عناصر، ہمیشہ فلسطینی سرزمین کے یہودی ہونے کا دعوی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سرزمین پر تاریخی شواہد کی بنیاد پر بنی اسرائيل حکومت کیا کرتے تھے اور اس طرح سے وہ اس فلسطین پر اپنے قبضے کو قانونی اور جائز ظاہر کرتے ہیں اور فلسطین ميں اسلام اور مسلمانوں کے تاریخی حقائق پر پردہ ڈالنے میں کوشاں ہیں- قابل غور نکتہ یہ ہے کہ صیہونی عناصر تاریخ میں تحریف کرنے کے لئے، یہودی ملک کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں تاکہ اپنے لئے تاریخی جواز حاصل کرسکیں اور داعش بھی اسلامی حکومت یا خلافت اسلامی کی اصطلاح استعمال کر رہا ہے تاکہ اپنے لئےتاریخی جواز پیدا کرسکے-

 صیہونیوں کے کارناموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے ایجنڈے میں بھی اسی جیسے اقدامات شامل رہے ہیں اور ہیں- مثال کے طور پر صیہونی دنیا میں سب سے زیادہ منشیات، ہتھیاروں اور انسانوں کی اسمگلنگ کرتے ہیں- اوراس سلسلے میں بہت سے عینی شواہد موجود ہیں بطور مثال یوکرینی بچوں کی اسرائیلی حکومت کے لئے اسمگلنگ کی جانب اشارہ کیا جاسکتا ہے اسی طرح رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہائيٹی اور دوہزار پندرہ میں نیپال ميں آنے والے زلزلوں میں صیہونیوں نے، امداد رسانی کی آڑ میں مقبوضہ سرزمینوں کے لئے زلزلے سے متاثرہ بچوں اور انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کا کام انجام دیا ہے- اورساتھ ہی عورتوں کو بھی اسمگل کیا ہے تاکہ ان کا جنسی استحصال کریں- داعش بھی مختلف روشوں منجملہ لوگوں کی دولت و ثروت اور بینکوں کو لوٹنے، ٹیکس لینے، منشیات کی اسمگلنگ کرنے، نایاب اشیاء کی فروخت کرنے، اغوا کی کاروائیاں انجام دینے، اور انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کرنے، تیل کی فروخت اور عراق اور شام کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے ذریعے اپنی مالی ضروریات پوری کر رہا ہے

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے