الوقت کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا جوہری توانائی ایجنسی کا عالمی ادارہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مکمل طور سے مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون بہت عرصے سے جاری ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے نیوکلئیر پروگرام کی سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اطمینان کن اور قابل ستائش ہیں۔