الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھرمیں آج میں نمازعید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں جن میں علمائے کرام فلسفہ عید اور سنت ابراہیمی پرروشنی ڈال رہے ہیں، ملک وقوم کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں جب کہ نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگ سنت ابراہیمی کی اتباع میں جانوروں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں عید کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
عید الاضحیٰ کے موقع پرپاکستانی قوم کے نام مبارکباد کے پیغامات میں پاکستان کے صدر، وزیراعظم اوردیگر رہنماؤں نے قربانی کی اصل روح کوپیش نظررکھنے کی اہمیت پرزور د یاہے۔