الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کے دن عیدالاضحی کی آمد کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہوں اور اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں کو کے نام پیغام ارسال کیا ہے۔ جس میں صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ہم قرآن کریم کی ہدایت اور پیغمبر رحمت (ص )کی سنّت کی پیروی کی بدولت اور اپنے اتحاد کے نتیجے میں انتہا پسندی اور خون ریزی پر قابو پا لیں گے۔
صدر مملکت نے موجودہ زمانے کو ایسا زمانہ قرار دیا جس میں دوسرے ہر زمانے سے زیادہ امن و سکون کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور کئی دوسرے ممالک میں چوبیس ستمبربروز جمعرات عید الاضحی منائی جا رہی ہے۔