الوقت کی رپورٹ کے مطابق مصری حکومت نے پانی چھوڑ کو ان تمام سرنگوں کو غیر قابل استعمال بنادیا ہے جنہیں صیہونیوں کے محاصرے میں گھرے مظلوم فلسطینی عالم مجبوری میں رفت آمد کے لئے استمعال کرتے رہے ہیں۔غزہ میں محکمہ آبپاشی نے مصری حکومت کے اس تخربی اور غیر انسانی اقدام کو صیہونی حکومت کے حق میں اٹھائے جانے والے قدم سے تعبیر کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ قاہرہ کے اس اقدام کے نتیجے میں فلسطینوں کے گھروں کے تباہ ہونے نیز پینے کے پانی کے آلودہ ہونے کا خطرہ ہے۔
مصری حکام دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کے بہانے غزہ کے علاقے کو دہشت گردوں سے عاری علاقہ بنانے کا دعوی کر رہے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کو عالمی سطح پر دہشت گردی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور کسی پر بھی یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ اس پورے خطے میں دہشت گردی کے پھیلاؤ میں صیہونی حکومت فعال کردار ادا کر رہی ہے۔