الوقت کی رپورٹ کے مطابق الوقت - اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ جنرل سید حسن فیروز آبادی نے آج تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر اعتبار سے ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے آمادہ ہیں اور ایران کے خلاف بعض ملکوں خاص طور پر امریکہ کی دھمکیاں کھوکھلی ہیں اور ملت ایران کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے-
جنرل سید حسن فیروز آبادی نے امریکہ اور اسرائیل کو علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے جرائم میں برابر کا شریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے میں دہشت گردی کے خلاف اور دہشت گرد گروہوں کے حامیوں کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے-
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے مخالف امریکی ریبپلکنز کی دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد امریکہ کے سابق صدر جارج بش کے دور حکومت کی صورتحال واپس لانا چاہتے ہیں۔ یہ افراد ایران کو فوجی حملے کی دھمکی دے رہے ہیں لیکن ان کو جان لینا چاہئے کہ ایران کے ساتھ جنگ کرکے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی -