الوقت کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز سے قبل جنگی جانبازوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات میں جنگی معذوروں کی جسمانی مشکلات اور ان کے رنج و مصائب کی جانب اشارہ کرتے ہوئےفرمایا کہ ان کا اجر اس سخت امتحان اور آزمائش کی وجہ سے دوگنا ہے اوراس میں اضافہ ہورہا ہے -
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جنگی معذورایک طرف ان طاقتوں کے جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ جنھوں نے عراق کے ڈکٹیٹرصدام کی حکومت کی حمایت کی اور دوسری جانب وہ اس انقلاب اورامام خمینی (رح) کی عظمت و بزرگی کے عکاس ہیں کہ جس نے ایسے اعلی مقام و مرتبے کے حامل انسانوں کی تربیت کی اور انھیں محاذ جنگ پر بھیجا -
واضح رہے کہ بائیس ستمبر انیس سو اسی کو صدام کی ڈکٹیٹر حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر فوجی حملہ کر کے ایران پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی- اسی مناسبت سے ہر سال بائیس ستمبر سے ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے -