الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی ذرائع شاهد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن کے ذریعے ایران سے پاکستان گیس منتقل کرنے کے لئے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ پاکستانی وزیر پیٹرولیم نے رواں سال کے اوائل میں کہا تھا کہ چین کی کمپنی چائنہ پیٹرولیم پائپ لائن بیورو کے ساتھ تقریبا تین ارب ڈالر مالیت کے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ یہ کمپنی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر پورٹ سے صوبہ سندھ میں واقع نواب شاہ کے علاقے تک گیس پائپ لائن بچھائے گی۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھانے کا کام دو پاکستانی کمپنیاں انجام دیں گی۔
پاکستان کے وزیر پیٹرولیم و قدرتی ذخائر کا کہنا تھا کہ نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان کے علاقے گوادر میں توانائی کا ایک ٹرمینل تعمیر کیا جائے گا اور اسے سات سو کلو میٹر لمبی گیس پائپ لائن کے ذریعے نواب شاہ شہر کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔