الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ عراق کی مدد اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شرکت کے بارے میں وہ امریکی حکام سے بات چیت کریں گے -
عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا کہ عراق نے تکفیری سوچ کو جرم قرار دینے کا نظریہ قاہرہ کانفرنس میں پیش کیا تھا جس کا تمام عرب وزرائے خارجہ نے خیر مقدم کیا تھا -
ابراہیم جعفری نے کہا کہ ان کا ملک یمن میں سعودی عرب کی مداخلت کے خلاف ہے لیکن اس سے عراق اور سعودی عرب کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے -