الوقت کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزمکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں، جس میں ایک ایشیائی ملک کے حجاج کرام قیام پذیرتھے، آگ لگ گئی جس کے فورا بعد ایک ہزار کے قریب حجاج کو ہوٹل سے باہر نکالا گیا-
اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کچھ حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں لیکن ان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے- حالیہ چند دنوں میں مکہ مکرمہ میں رونما ہونے والا یہ دوسرا حادثہ ہے- اس سے پہلے گیارہ ستمبر کو مسجد الحرام میں کرین گرنے کا حادثہ رونما ہوا تھا جس میں کم سے کم ایک سو سات حجاج جاں بحق اور دو سو اڑتیس زخمی ہوگئے تھے-اس حادثے پر بہت سے ممالک نے افسوس کا اظہار کر کے سعودع حکومت سے حجاج کرام کی حفاظت کیلئے بہتر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن کرین حادثے کے بعد جمعرات کو مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتش زدگی اور کچھ حجاج کرام کے زخمی ہونے کے واقعہ نے حجاج کرام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے