الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں منجملہ ایوان صدر اور دیلمی فوجی اڈے کے اطراف کے علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
سعودی جارح طیاروں نے صوبہ مآرب کے جدعان علاقے میں غذائی اشیاء کے حامل ایک ٹرک پر بھی میزائل داغے –
دوسری جانب یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کے صوبے المحویت پر سعودی جارح طیاروں کے حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت اکتیس افراد شہید ہوئے ہیں-
مقامی ذرائع نے صوبہ عمران پر بھی سعودی حکومت کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں تین عام شہریوں کے شہید اور پانچ کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے- سعودی لڑکا طیاروں نے منگل کو بھی صوبہ صعدہ میں تجارتی مراکز اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا اور غذائی اشیاء کے حامل ایک ٹرک پر بھی بمباری کی تھی-