الوقت کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ نوجوان آسٹریلوی باکسرڈیوی براؤن جونیئر سڈنی کی باکسنگ رنگ میں سپر ویٹ ٹائٹل کے لیے اپنے مدمقابل فلپائنی باکسرکے مکے سےبے ہوش ہو کر رنگ میں گر پڑے اور ان کے منہ سے خون نکلنا شروع ہوگیا جس پر باکسر کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ 3 دن تک موت اور زندگی کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ ڈیوی براؤن کی موت سے صرف 6 ماہ پہلے ہی اس کھیل نے 2 قیمتی جانیں لے لی تھیں ۔
آسٹریلوی میڈیکل ایسوسی ایشن نے باکسنگ کو خونی کھیل قرار دے کر اس پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔