الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن ہو تو جمہوریت کیوں یاد آتی ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے مک مکا کا خاتمہ پاکستان کے لیے خوش آئند ہے، جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹا جارہا ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ مک مکا ٹوٹنے پر کرپشن کا پتا چل رہا ہے اگر مک مکا ختم نہ ہوتا تو پیپلزپارٹی کبھی نندی پور منصوبے پر بات نہیں کرتی۔
عمران خان نے کہا کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں بڑا جلسہ اور احتجاج کریں گے کیونکہ ان چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کا جانا بہت ضروری ہے یہ وہی چاروں الیکشن کمشنر بیٹھے ہیں جنہوں نے دھاندلی کرائی اگر یہ الیکشن کمشنرز نہ گئے توپھر تحریک انصاف کو ہرایا جائے گا۔