دھماکوں میں 17افراد ہلاک اور زخمی ہو گۓ۔
الوقت کی رپورٹ کے مطابق آج دہشت گردوں نے بغداد کے رضوانیہ علاقے کے بازار میں ایک بم دھماکا کیا جس میں چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے- جبکہ جنوبی بغداد کے محمودیہ علاقے کے سید عبداللہ کے دیہات میں بھی ایک دھماکا ہوا جس میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے-
رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اٹھارہ ایزدی شہریوں کو کہ جنھیں چند روز قبل داعش دہشت گردوں نے اغوا کر لیا تھا، آزاد کرا لیا ہے- شہر سنجار موصل کے مغرب میں واقع ہے اور وہاں کے اکثر باشندے ایزدی فرقے سے تعلق رکھنے والے کرد ہیں-