الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے بلغاریہ کے نائب وزیر خارجہ والنتین پوریازوف کے ساتھ ملاقات میں امریکہ اور اس کے علاقائی اور یورپی اتحادیوں کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کو مالی اور اسلحہ جاتی مدد دیے جانے اور دہشت گردی کو اچھی اور بری دہشت گردی میں تقسیم کرنے کی پالیسی اختیار کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ داعش مخالف اتحاد صرف ایک دکھاوا ہے۔
علاء الدین بروجردی نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد اور ٹریننگ جاری رہنے کی وجہ سے یہ گروہ زیادہ مضبوط ہوا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو یہ گروہ دنیا کے تمام ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ بن جائے گا۔
بلغاریہ کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں مشرق وسطی اور افریقہ کے موجودہ بحرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کا پھیلاؤ دنیا کے تمام ممالک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔