الوقت کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج ایک انٹرویو میں کہا کہ مغربی ممالک اب سمجھ گئے ہیں کہ شام کے صدر بشار اسد ان کے دشمن نہیں ہیں بلکہ دہشت گرد گروہ داعش ان کے لئے اصل خطرہ شمار ہوتا ہے-
انہوں نے کہا کہ اگرچہ بہت سے مغربی ممالک میں اب بھی اس بات کا اعتراف کرنے کی جرات نہیں ہے اور ضمنی طور پر ہی انہوں نے اس موضوع کی طرف اشارہ کیا ہے لیکن تمام مغربی ممالک اس بات کی طرف متوجہ ہو گئے ہیں کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لئے اصل خطرہ داعش ہے-
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت کے ساتھ تعاون کے بغیر دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنا ہرگز ممکن اور قابل عمل نہیں ہے۔