:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

کیا مصر اور شام نزدیک آرہے ہیں!!!!

Sunday 13 September 2015
کیا مصر اور شام نزدیک  آرہے ہیں!!!!

 الوقت- عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل عربی نے کہا ہے کہ وہ شام کے وزیر خارجہ ولید معلم سے کسی بھی وقت ملاقات کرنے کو تیار ہیں۔ نبیل العربی کی یہ بات اس امر کی واضح نشانی ہے کہ وہ مصر اور شام کو ایک دوسرے کے قریب لآنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے نبیل عربی مصری ہیں اور وہ مصری حکام سے بات چیت کئے بغیر اس طرح کا بیان ہر گز نہیں دے سکتے۔ نبیل عربی نے یہ کہنے کے بعد کہ شام عرب لیگ کارکن ہے اور اسکی رکنیت ختم نہیں کی گئي ہے بلکہ شام کی جانب سے عرب لیگ کے بائيکاٹ کے نتیجے میں اس کی رکنیت معطل کردی گئي ہے کہا کہ مصر اور بعض عرب ممالک شام سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں اور  دہشتگرد گروہوں کےتعلق سے ان ملکوں اور شام کے نظریات بہت نزدیک ہیں۔

ادھرشام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے بڑی گرمجوشی سے مصر کے میڈیا وفد کا استقبال کیا جو شام کے حالات کا جائزہ لینے دمشق پہنچا ہے۔ مصر کا میڈیا وفد شام میں دہشتگردوں کے تخریبی اقدامات کا جائزہ لے گا ۔ شام کے وزیر خارجہ نے مصری وفد سے ملاقات میں کہا ہےکہ شام اور مصر کے درمیاں سیکورٹی میدان میں ہماہنگي اور تعاون سے اضافہ ہونا چاہیے اور دونوں ملکوں کو مل کر دہشتگردوں کےخلاف کاروائیاں کرنی چاہیں۔

دوسری طرف صدر بشار اسد نے بھی دہشتگردوں کی تخریبی فکر کا مقابلہ کرنے کےلئے ہمسایہ ملکوں کے آپسی تعاون پر زور دیا ہے۔صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت دراصل مغربی سامراجی ملکوں کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام مصری فوج کے ساتھ ایک محاذ میں دہشتگردی اور تخریب کار گروہوں کے خلاف جنگ کررہا ہے۔

واضح رہے شام اور مصر کے قریب آنے کے کچھ محرکات ہیں جو حسب ذیل ہیں۔

اول : مصر کے حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لاکر اور ان میں بہتری لاکر وہ روس کے ساتھ بھی اچھے تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔یاد رہے روس علاقے میں کلیدی کردار کا حامل ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا اختیار بھی رکھتا ہے۔ مصر اس طرح روس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرکے علاقے میں اپنے سیاسی اھداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔

دوم: مصر کے تعلق سے امریکہ کی پالیسیاں منفی رخ اختیار کرتی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں کافی کشیدگي آگئي ہے۔ اس کی اہم ترین علامت یہ ہےکہ امریکہ نے مصر کے لئے فوجی مدد کا بڑا حصہ روک لیا ہے اور اس کے علاوہ مصر کے ساتھ ستارہ درخشان نامی فوجی مشقیں بھی منسوخ کردی ہیں۔ ان مسائل کی وجہ سے مصر کے سیاسی رہنما اس فکر میں پڑگئے ہیں کہ وہ شام سے قریب  ہوکر روس سے دوستی کرسکتے ہیں اور اس طرح اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

سوم: مصر اور شام دہشتگرد گروہوں کے بارے میں اشتراک نطر رکھتے ہیں اور اب یہ قاہرہ اور دمشق اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انہیں ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی تا کہ دہشتگردوں سے مقابلہ کرسکیں۔ مصری حکام کا یہ خیال ہے کہ اگر دہشتگردوں سے مقابلے میں کوئي ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گياتو وہ شام سے نزدیک نہیں ہوپائے گا اور ان کے ملک میں دہشتگردوں کے اقدامات میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ مصری حکام یہ بخوبی جانتے ہیں کہ شام کو دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے میں اہم تجربہ حاصل ہے اور شام اس سلسلے میں مصر کی مدد کرسکتا ہے جس سے اسے بے حد فائدہ ہوگا۔

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے