الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے سنیچر کو ایک پیغام میں مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کو پیش آنے والے دلخراش حادثے کو امت مسلمہ کے لئے رنج و الم کا باعث قرار دیا اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے ایران کی آمادگی پر تاکید کی-
جمعے کو مسجدالحرام میں ایک کرین گرنے کے واقعے میں کم سے کم ایک سو سات حجاج کرام جاں بحق اور دو سو اڑتیس زخمی ہو گئے- اس حادثے میں ایک ایرانی حاجی جاں بحق اور پچیس دیگر زخمی ہوئے ۔
اس وقت دنیا کے مختلف ممالک کے مسلمان فریضہ حج ادا کر نے کے لئے سعودی عرب میں اکٹھا ہوئے ہیں اور خود کو مناسک حج انجام دینے کے لئے تیار کر رہے ہیں کہ جن میں تقریبا دو ہفتے کا عرصہ باقی بچا ہے -