:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

انسانی حقوق کے دہرے معیار

Tuesday 8 September 2015
انسانی حقوق کے دہرے معیار

الوقت- بحرین کی جمعیت العمل الاسلامی نے حکومت کی جانب سے سرگرم سیاسی کارکنوں کوقتل کرنے کی سازش کی بابت خبردار کیا ہے -جمعیت العمل الاسلامی کے ایک سینئرعہدیدار نے منگل کے روز فارس نیوزایجنسی کے ساتھ گفتگو میں، بحرینی عوام کے پرامن احتجاج کو کچلنے کے مقصد سے خصوصی حفاظتی یونٹ تشکیل دیئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی حفاظتی یونٹ کی ذمہ داری، اندرون و بیرون ملک مقیم، سینئر انقلابی رہنماؤں اورسرگرم سیاسی کارکنوں اوران میں سر فہرست بحرین کے ممتازعالم دین شیخ عیسی احمد قاسم کے قتل کی مکمل منصوبہ بندی کرنا ہے -

علی البحرانی نے اسی طرح بحرین کے پرامن مظاہروں میں شہید ہونے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کےعوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے وحشیانہ حملے بدستورجاری ہیں- انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بند بحرینی بچوں اورنوجوانوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اوراس میں بحرین کی وزارت داخلہ کے افسران ملوث ہیں۔

بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں سیاسی قیدیوں کی حالت نازک ہے۔ ادھر یہ خبر ہےکہ بھوک ہڑتال کی بنا پر ایک بحرینی رہنما عبدالجلیل السنکیس کی حالت خراب ہونے کے بعد فوجی اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔ عبدالجلیل السنکیس اکیس مارچ سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔انہوں نے؛ جو؛ جیل میں قیدیوں کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی بدسلوکی پر احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ السنکیس جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین کے بانیوں اور تحریک حق کے رکن ہیں۔ انہیں تین برس قبل دیگر سیاسی رہنماوں کے ہمراہ گرفتار کرکے عمر قید کی سزا سنائي گئي تھی۔ انہیں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے پر گرفتار کیا گيا تھا۔ حالیہ دنوں میں انسانی حقوق کی اکتالیس تنظیموں نے السنکیس کی فوری رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ ان تنظیموں میں مقامی اور بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی ان تنظموں نے امریکہ اور یورپی یونین سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ منامہ حکومت پر السنکیس کو رہا کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ برطانیہ میں مقیم بحرینی سرگرم افراد نے بھی وزارت خارجہ کے سامنے احتجاجی اجتماع کرکے تاکید کی ہے کہ لندن آل خلیفہ پر دباؤ ڈالے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی بالخصوص جیلوں انسانی حقوق پامال کرنا بند کردے۔ادھر یمن کی اسلامی پارٹی العمل کے رہنما سید جعفر علوی نے کہا ہے کہ بحرین کے شیعہ مسلمان جو اکثریت میں ہیں آل خلیفہ کے منصوبہ بند ظلم وستم اور امتیازی رویے کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے وزیر داخلہ بڑے دعوے کے ساتھ کہتے ہیں کہ بحرین میں شیعہ مسلمان دوسرے درجے کے شہری نہیں ہیں حالانکہ آل خلیفہ کے کارندے ملک میں اور جیلوں میں شیعہ مسلمانوں سے دشمن کی طرح پیش آتی ہیں۔ سید جعفر علوی نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت آزادیوں کو محدود کرتی ہے، علماء کو گرفتار کرتی ہے اور شیعہ مسلمانوں کو بری طرح کچل رہی ہے اور ان کے خلاف جنگي ہتھیار استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نےشیعہ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے سعودی عرب کے سابق انٹلیجنس چيف بندر بن سلطان کی سازشوں پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قیدیوں کے ساتھ برے سلوک منجملہ بحرینی ٹیچروں کی یونین کے سربراہ کے ساتھ جیل میں ہونے والی بدسلوکی کی مذمت کی ہے۔ اس تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے آل خلیفہ کی جو جیل کے عھدیداروں نے گذشتہ مارچ سے بحرینی ٹیچروں کی یونین کے سربراہ مھدی ابو دیب کوعلاج معالجے اور دواؤں سے محروم کررکھا ہے۔ اس بیان میں ابودیب کے اھل خانہ کے حوالے سے کہا گيا ہے کہ ابو دیب کو دوہزار گيارہ میں جسمانی ایذائيں پہنچائي گئي تھیں جس کے نتیجے میں ان کی کمر پر زخم آئے ہیں لیکن جیل کے عھدیدار اس مسئلےکو نظر انداز کررہے ہیں۔ اس بیان کے مطابق ابو دیب بلڈ پریشر اور ذیابیطس میں بھی مبتلا ہیں اور انہیں ان کے افکار و نظریات کی بناپر قید کیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ ابو دیب کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جاناچاہیے۔  بحرین سے موصولہ ان خبروں سے باسانی اندازہ ہوتا ہے کہ ال خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے ہر حربہ استعمال کررہی ہے لیکن انسانی حقوق کا پرچار کرنے والے تمام عالمی اداروں پر موت جیسی خاموشی طاری ہے۔کتنی افسوس کی بات ہے کہ امریکہ سمیت بعض ممالک نے یمن میں جارحیت کے مرتکب ہونے والے بعض عرب مملک کے فوجیوں کی ہلاکت پر تو اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے لیکن انہیں بحرین میں کسی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر نہیں آتی ۔بحرین کی آل خلیفہ حکومت اپنے مخالفین کوکچلنے کے لئے چاہے کچھ بھی کرتی پھرے اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں اور نہ انکے غیرانسانی اقدامات کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔  

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے