الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دو صوبوں فاریاب اور سرپل کے بعض علاقوں پر طالبان کا کنٹرول ہو گیا ہے۔ افغانستان کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبہ سرپل کے لغمان، سوختہ اور علف سفید علاقوں پر طالبان کا کنٹرول ہو گیا ہے- یہ بھی اطلاعات ہیں کہ طالبان نے اس صوبے کے صدر مقام اور کوہستانات شہر کی طرف پیش قدمی شروع کر دی ہے اور تازہ دم فوج اور مدد نہ پہنچنے کی صورت میں اس شہر پر بھی طالبان کا کنٹرول ہو جائےگا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم نے فاریاب اور سرپل صوبوں کو حکومت مخالف عناصر سے پاک کرانے کے لئے ان دونوں صوبوں میں طویل کارروائی کی تھی لیکن دونوں صوبوں میں طالبان کے ایک بار پھر سرگرم ہونے سے افغان حکام کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔