الوقت کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مسلمان خواتین کیخلاف پرتشدد واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اور پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق مسلمانوں کیخلاف تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تعصب پسند افراد کے تشدد کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر تعداد ان مسلمان خواتین کی ہے جو نقاب یا برقع اوڑھتی ہیں۔ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران صرف لندن میں مسلمانوں کیخلاف 816 وارداتیں ہوئی ہیں۔
لندن پولیس کے مطابق شہر میں مسلمانوں کے خلاف پُرتشدد واقعات میں 70 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ یہ وہ جرائم ہیں جو کسی کے مسلمان ہونے یا اسے مسلمان سمجھے جانے کی وجہ سے کئے جاتے ہیں۔
واضع رہے کہ برطانیہ میں تقریباً 27 لاکھ مسلمان ہیں جن میں سے 37 فیصد کے قریب لندن میں رہتے ہیں۔