الوقت کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے کل یمن کے صوبے الجوف میں ایک مجلس ترحیم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور 50 زخمی ہو گئے شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔
صوبہ مآرب میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے میزائل حملے میں اس اتحاد کے تین سو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے ہوائی حملوں میں شدت آ گئی ہے۔
یمن پر 26مارچ سے جاری سعودی عرب کی سرکردگی میں عرب اتحاد کی جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔