الوقت نےالاتجاہ پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے عوام نے پہلی بار بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کر کے، اپنے ملک کے حکام سے یمن میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔
متحدہ عرب امارات کے عوام نے جنگ یمن میں اس ملک کی فوج بھیجنے جانے کی مذمت کرتے ہوئے آل نہیان خاندان سے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ایک نیوز ویب سائٹ نے اس ملک کے فوجی یمن بھیجے جانے پر تنقید کی ہے اور صوبہ مارب کے صافر فوجی اڈے پر یمنی فوج کے میزائلی حملے میں متحدہ عرب امارات کے دسیوں فوجیوں کی ہلاکت کے پییش نظر اس دن کو بلیک فرائی ڈے قرار دیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان شرف غالب لقمان کے بقول صوبہ مارب کے صافر فوجی اڈے پر یمنی فوج کے میزائلی حملے میں متحدہ عرب امارات کے پچھتر فوجی ہلاک ہوئے ۔