الوقت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں گزشتہ رات ایف سی نے غازی آباد اسکاؤٹس بلیلی کوئٹہ میں یوم شہداء کی تقریب منعقد ہوئی۔تجس سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی چیف کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کے 3500 شہریوں کی قربانیاں کبھی نہیں بھلا سکتے۔
شیر افگن نے کہا کہ ان ناقابل فراموش قربانیوں کی وجہ سے ہی صوبے میں امن لوٹ رہا ہے۔
انھوں نے اس موقع پر طالب حسین ہزارہ کا ذکر بھی کیا جس نے عید کے موقع پر کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ میں خود کش بمبار کو روکتے ہوئے اپنی جان دے دی تھی۔
ایف سی کے چیف کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر بڑی تخریب کاری کرنا چاہتا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔
ایف سی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کو یرغمال نہیں بنا سکتے اور نا ہی دہشت گردی برداشت کی جائے گی۔