الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی منفی سیاست ایم کیو ایم کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔
صدر آصف زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایم کیو ایم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وعدہ خلافی کی اور دھوکہ دیا، ہم نے ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات میں ہمیشہ 2 شرائط رکھیں۔ ایک یہ کہ سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہو گی اور دوسری یہ کہ کراچی کو پر امن شہر بنانے کے لئے تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف آج بھی بڑا واضح ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دے گی۔
واضح رہے کہ الطاف حسین نے گذشتہ روز کہا تھا کہ آصف علی زرداری نے ان سے کئے گئے وعدوں پر عمل نہ کر کے ایم کیو ایم کو دھوکہ دیا۔