الوقت کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے مغربی کنارے میں شیرخوار بچے علی الدوابشہ اور اس کے والد سعد کو جلا کر شہید کرنے والے صیہونی آبادکار کو صرف تین ماہ کے لیے گھر میں نظربند کرنے اور چھے ماہ تک مغربی کنارے میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے 31 جولائی کو مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر کے دیہات دوما میں ایک گھر کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں شیر خوار فلسطینی بچہ علی الدوابشہ اور اس کے والد سعد بری طرح جھلس کر شہید ہوگئےتھے۔