الوقت کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ان کی ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی اور انتخابات میں جن خامیوں کی نشاندہی ان کی جانب سے کی گئی تھی الیکشن کمشنر نے ان کو دور کرنے کے لیے کام کا آغاز کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سردار رضا کو بتا دیا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کے استعفوں تک ضمنی الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں پانچ مطالبات پیش کردیئے جن میں عذر داریاں نمٹنے تک ٹریبونلز کو برقرار رکھنے، ترقیاتی فنڈز کے غلط استعمال کی روک تھام اور صوبائی الیکشن کمیشن میں تبدیلیاں لانے کے مطالبات بھی شامل ہیں۔