الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے کل کہا کہ صوبہ قندوز میں ایک طالبان جنگجو نے فائرنگ کر کے چودہ طالبان کو ہلاک کرنے کے بعد اپنے آپ کو افغان حکام کے حوالے کردیا۔
صوبہ قندوز کے پولیس ترجمان سید سرور حسینی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پیر کی رات امام صاحب کے علاقے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا سرغنہ ملا باز محمد بھی شامل ہے۔ سید سرور حسینی نے مزید کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے ہلاک ہونے والوں کے ہتھیار بھی افغان حکام کی تحویل میں دے دیے ہیں۔