الوقت کی رپورٹ کے مطابق 1965 کی ہند پاک جنگ کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل دلبیر سنگھ کا کہنا تھاکہ پاک بھارت سرحد پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ مستقبل میں ہونے والی قلیل المدتی جنگ کا پیش خیمہ ہے اور اس حوالے سے آگاہ ہیں اس لئے فوج قلیل المدتی جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیرمیں جنگ کے لئے نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں اورمشرقی سرحد پربڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث فوج کو مزید الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کا نام لیے بغیر اس پر جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے کیلئے نئے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا۔جنرل دلبیر سنگھ کا کہنا تھا کہ مغربی سرحد سےجنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور در اندازیوں کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔