الوقت کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے علمی و ثقافتی ادارے یونیسکو نے کل ایک بیان میں شام کے شہر تدمر کے اہم ترین تاریخی ورثے "بل" عبادت گاہ کے انہدام کو انسانی تمدن کے خلاف ایک ناقابل معافی جرم قرار دیا ۔
یونیسکو کے اس بیان میں شام میں 2000 سال سے بھی زیادہ پرانے تاریخی ورثے کو ڈھائے جانے کا سلسلہ جاری رہنے پر شدید افسوس ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ دہشت گرد، 4500 سالہ انسانی تاریخ کو مٹا نہیں پائیں گے۔اس سے قبل شام کی وزارت خارجہ نے داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں " بل " عبادت گاہ ڈھائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ جنگ کا مطالبہ کیا تھا۔